ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں ملے  بلیک فنگس کے 2 تازہ معاملے ۔ حکومت کی طرف سے ہوگا مفت علاج

اڈپی میں ملے  بلیک فنگس کے 2 تازہ معاملے ۔ حکومت کی طرف سے ہوگا مفت علاج

Sat, 22 May 2021 12:46:53    S.O. News Service

اڈپی، 22؍ مئی (ایس او نیوز) اڈپی میں بلیک فنگس کے دو تازہ معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں بلیک فنگس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9  ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اڈپی میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جملہ 7  مریضوں کے اندر بلیک فنگس انفیکشن دیکھنے کو ملا تھا۔ اب اڈپی ضلع ڈپٹی کمشنر جگدیش کا کہنا ہے کہ 21 مئی کو 2 تازہ معاملے اڈپی کے مریضوں میں دیکھے گئے ہیں اور ان کا علاج اڈپی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری حکم کے مطابق بلیک فنگس کے تمام مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔


Share: